چیچہ وطنی این اے 143،پی پی 203میں پولنگ جاری،دلہا اپنی بارات میں جانے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا
چیچہ وطنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیچہ وطنی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 143 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 203میں پولنگ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بابو ٹاؤن کا رہائشی اپنی بارات میں جانے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا، حافظ غلام فرید آج اپنی شادی کے دن ووٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا،حافظ غلام فرید کاکہناتھا کہ شادی کا دن اپنی جگہ، ووٹ کاسٹ کرنا قومی ذمے داری ہے۔
