ضلع لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مزدوروں کی بس پر فائرنگ، جانی نقصان

ضلع لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مزدوروں کی بس پر فائرنگ، جانی نقصان
ضلع لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مزدوروں کی بس پر فائرنگ، جانی نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لکی مروت (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فلائنگ کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے قبول خیل کے علاقے کے قریب مسافر گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی اور کوچ کے نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2مسافرزخمی ہوئے، جن میں سے ایک زخمی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔گاڑی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے جو مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آرہے تھے۔ اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی چھوڑی گئی 2موٹرسائیکلیں عوام کے ہاتھ لگ گئیں۔

 اہل علاقہ نے قبول خیل گاؤں کو گھیرے میں لے رکھا ہے کیونکہ انہیں شک ہے کہ ڈاکو قبول خیل میں چھپے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکو گاؤں  میں چھپے ہیں، پولیس سرچ آپریشن کرے۔ انہوں نے مزدور کی لاش درہ تنگ سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا اور مقامی سرکاری یورینیم فیکٹری پاکستان اٹامک انرجی پراجیکٹ قبول خیل جانے والی تمام گاڑیوں کو روک دیا۔