مانسہرہ میں جیپ کھائی میں جاگری،3افراد جاں بحق

مانسہرہ میں جیپ کھائی میں جاگری،3افراد جاں بحق
مانسہرہ میں جیپ کھائی میں جاگری،3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے پارس میں جیپ  کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔جیپ کو حادثہ پارس کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

افسوسناک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا،حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت افتخار شاہ، نصیر شاہ اور ڈرائیور لیاقت  کے نام سے ہوئی جو کے مقامی تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچے جنہوں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔