آپ کے گھر میں موجود وہ کیڑا جسے آپ بے ضرر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ آپ کو کاٹ جائے تو بڑی مشکل کھڑی ہوجائے گی، جانئے اور محفوظ رہیں

آپ کے گھر میں موجود وہ کیڑا جسے آپ بے ضرر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ آپ کو ...
آپ کے گھر میں موجود وہ کیڑا جسے آپ بے ضرر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ آپ کو کاٹ جائے تو بڑی مشکل کھڑی ہوجائے گی، جانئے اور محفوظ رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) کاکروچ یا لال بیگ کے بارے میں سمجھاجاتا ہے کہ یہ بے ضرر ہوتے ہیں اور کاٹ نہیں سکتے۔اگر آپ بھی سمجھتے ہیں تو آپ کا خیال غلط ہے کیونکہ یہ کاٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے کاٹنے سے جلد سرخ ہونے کے ساتھ جسم میں انفیکشن کا مسئلہ بھی رہتا ہے۔ آئیے آپ کوکاکروچ کے بارے میں بتاتے ہیں اور ساتھ ہی اس کے کاٹنے کی صورت میں علاج سے آگاہ کرتے ہیں۔
کاکروچ کیوں کاٹتے ہیں
یہ کوئی بھی چیز کھالیتے ہیں اور اگر انہیں کھانے کو کچھ نہ ملے تو یہ انسان کو کاٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہ کچھ بھی کھالیتے ہیں لیکن خراب کھانا ان کی مرغوب غذا ہے۔ یہ ایسی جگہ پر زیادہ مزے سے رہتے ہیں جہاں انہیں خراب کھانا ملتا رہے لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر میں خراب کھانا نہ رکھیں۔
کاکروچ کی کاٹ کیسی ہوتی ہے
باقی حشرات اگر کاٹ جائیں تو متاثرہ حصے پر کافی زیادہ نشانات بنتے ہیں لیکن کاکروچ کاٹ جائے تو صرف ایک یا دونشان بنتے ہیں۔
کاکروچ کاٹنے سے ہونے والا نقصان
اگر یہ کاٹ جائے تو جسم پر انفیکشن ہوسکتی ہے،جلد کا سرخ ہونا، خارش ہونا، سوزش، سوجن اور کبھی درد بھی ہوسکتی ہے۔
کاکروچ سے بچاﺅ کے طریقے
آپ کوچاہیے کہ اپنے گھر میں منٹ آئل رکھیں کہ اس کی خوشبو کاکروچ کو اچھی نہیں لگتی اور وہ اپنی جگہ تبدیل کرلیتا ہے۔ایک سپرے والی بوتل میں پانی کے ساتھ 20قطرے منٹ آئل کے ڈالیں اور اچھی طرح ہلانے کے بعد کمروں میں چھڑک دیں،اس کی وجہ سے گھر سے خوشبو بھی آئے گی اور ساتھ ہی کاکروچ بھی بھاگ جائیں گے۔
ایک اور طریقے میں بورک ایسڈ لیں اور اسے کونوں کھدروں میں چھڑک دیں، کاکروچ بھاگنے لگیں گے۔چند دن کے وقفوں سے یہ عمل دھراتے رہیں، یہ بالکل بھی گھر میں داخل ہوگا۔
کاکروچ کاٹ جائے تو کیا کریں
اس کے کاٹنے کی صورت میں آپ کو چاہیے کہ متاثرہ جلد سیب کا سرکہ لگائیں۔سیب کے سرکے کو پانی میں شامل کریں اور متاثرہ حصے پر روئی کی مدد سے لگانے سے تمام جراثیم دور ہوجائیں گے اور کچھ دیر میں جلد ٹھیک ہوجائےگی۔
ایک اور طریقے میں ایلوویرا کے جیل کو جلد پر لگائیں،آپ دیکھیں گے کہ آپ کو کافی ریلیف ملا ہے۔یہ طریقہ دن میں ایک سے دو بار دہرانے سے آپ کا مسئلہ کافی حد تک ٹھیک ہوجائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -