جناح ہسپتال کے پروفیسر اشرف جمال کے سسر کا انتقال
لاھور ( سٹی رپورٹر) جناح ہسپتال کے شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ پروفیسر اشرف جمال کے سسر گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ جامعہ مسجد پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،واضح رہے کے مرحوم ایک درد دل رکھنے والے متقی اور پرہیز گار انسان تھے ان کی سماجی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں کا سکے گا۔