رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ، شہری سراپا احتجاج
لاہور( نیوز رپورٹر) رمضان المبارک سے قبل سبزی فروشوں نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، عوام شدید پریشانی کا شکار ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ ملک میں دن بدن مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اور ہم نے اس حکومت سے توقع کی تھی کہ وہ عوام کو ریلیف دے گی مگر اس میں وہ ناکام ثابت ہوئی ہے ریاض ، سراج ، ندیم ،شہباز،عارف اور بابر نے کہا کہ رمضان المبارک میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور اس سے قبل ہی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک سے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نیاز ، فیضان ، فیاض ، رزاق اور دلدار نے کہا کہ ہر دکاندار اپنی مرضی سے چیزفروخت کررہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی طور پر اقدامات کرے ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے اور حکومت وعدے پورا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرکے اشیاء فروخت کررہے ہیں ۔