نیب کی علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
لاہور (کرائم رپورٹر ) نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے خط چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کی بعد لکھا گیا ہے ۔نیب نے خط میں موقف اختیار کیاہے کہ علیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ علیم خان 30اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
خط