خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر قائمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ۔عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ، کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے ۔حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے،ترقیاتی فنڈز میں اپوزیشن ارکان کو نظرانداز کیا جا رہا ہے،جس کے بعد تمام قائمی اور ڈیڈک کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت بھی جائیں گے ۔اب وہ کردار ادا کرینگے کہ اسمبلی چلانا مشکل ہو جائے گا،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہرمنصوبہ کرپشن سے بھرا پڑا ہے، وزراء اسمبلی میں سوالات کے جواب تک نہیں دیتے۔ مجبورا یہ اقدام اٹھا رہے ہیں ۔کمیٹیوں کے بغیر اسمبلی کیسے چلے گی۔
استعفیٰ دے دیا

مزید :

صفحہ آخر -