یو ای ٹی پشاور، سی آئی ایس این آر کا مقامی ہوٹل میں سیمینار
لاہور( نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور سی آئی ایس این آر کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ بلنگ کے بارے میں جدید نظام کو متعارف کروا دیا گیا اور اس حوالے سے مکمل طور پر بریف کیا گیا جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی کے فرائض چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی تھے جبکہ ان کے علاوہ کرنل عمران سابق اے سی ای ایم ای ایس پشاور جبکہ سابق ایم ڈی پیپکو انجینئر طاہر بشارت چیمہ اور ڈائریکٹر سی آئی ایس این آر ڈاکٹر گل محمد خان نے بھی شرکت کی اس موقع پر بجلی کے ترسیلی نظام کے لئے جدید سسٹم کو بھی متعارف کروایا گیا اس حوالے سے نئے متعارف کروائے جانے والے منصوبہ میں جدید برقی آلات اور سمارٹ میٹرنگ شامل ہے جبکہ اس سسٹم کو بنانے میں یو آئی ٹی پشاور نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اس سسٹم کو فعال بنانے بنانے کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے نو ے فیصد بجلی کی چوری کا پتہ چلانے اور بجلی کا توازن برقراز رکھنے میں بھی بھرپور مدد ملے گی تقریب میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور ان منصوبوں کو بہت سراہا اور ملکی ترقی کے لئے ان کو معاون قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کے منصوبے مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے اور اس سے پاکستان اس شعبہ میں بہت ترقی کرے گا جس کا عوام کو بھی بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ہمیں ایسے افراد کی بھرپورحوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جو کسی بھی میدان میں ملک وقوم کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیتے ہیں اور یہ لوگ ہمارے ملک کا بہت قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جبکہ دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ ان شعبوں میں جس طرح سے کام کیا گیا قابل تعریف ہے اور اس سے مستقبل میں پاکستان پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے مقررین نے کہا کہ یہ منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں پروگرام کا مقصد میٹرلیس آرکیٹکچر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا میٹرلیس آرکیٹکچر آرٹیفشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی معاونت ہے تقریب کے موقع پر حاضرین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی اور انہوں نے بھی اس کاوش کو بہت سراہا اور بہت پسند کیا۔