محکمہ اوقاف ‘ 209 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل ہونیکا انتظار
ملتان( سپیشل رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجودمحکمہ اوقاف نے پنجاب بھر کے 209 ڈیلی ویجز ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا ہے، محکمہ اوقاف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
یومیہ اجرت ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات بھی جمع کرائے جا چکے ہیں مگر محکمانہ طور پر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔ صورتحال کے باعث ڈیلی ویجز ملازمین کوفت اور تذبذب کا شکار ہیں۔ دریں اثناء اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب نے سیکرٹری اوقاف پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے تمام یومیہ اجرت ملازمین کا بلا تاخیر تاریخ تقرری سے ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
انتظار