سیاستدانوں کے علاوہ بیورو کریسی کا بھی احتساب ہونا چاہیے ‘حاجی محمد یٰسین
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)چیئرمین وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین نے ڈاہرانوالہ میں قائم وائٹل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، ادویات سمیت روزمرہ کی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عمران خان بے بس ہو چکے ہیں، کچھ بھی ان کے کنٹرول میں نہیں رہا، حکومت کرپٹ بیوروکریسی چلا رہی ہے، عمران کابینہ دوسری پارٹیوں کے لوگوں سے بھری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
پڑی ہے، سیاست دانوں کے احتساب کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی کا بھی احتساب ہونا چاہیے، عمران خان خود ایماندار ہیں مگر ان کی کابینہ چوروں سے بھری پڑی ہے، حاجی محمد یٰسین نے نون لیگی قیادت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں برادران اس ملک کے لیے ناسور ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن ایمانداری کے ساتھ ہوتے تو ڈاہرانوالہ کا ایم پی اے کاشف ثناء ہوتا، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ڈاہرانوالہ سے ملحقہ بیسیوں چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا چکے ہیں، آئندہ بھی لگاتے رہیں گے، تھانہ موڑ ڈاہرانوالہ میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ زیر غور ہے۔
حاجی یٰسین