صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت کی مدت سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی مدت چندماہ رہ گئی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی مدت چند ماہ رہ گئی ہے جس کو بچہ کہا جاتا ہے ، اس کی تقریر سے تحریک انصاف پریشان ہوگئی ہے ، یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھ رہے جو عزت دار لوگ تحریک انصاف میں گئے تھے ، وہ سب واپس آجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں کے دوران تلاشی لی جائے تو ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوجائے گی ۔