پنجاب کی بیورو کریسی کیوں تقسیم ہوئی ؟ڈاکٹر شاہد مسعود نے وضاحت کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہاہے کہ ریاست کا سب سے اہم ستون بیورو کریسی ہوتاہے ، یہ بڑی طاقت ہوتی ہے ، پنجاب میں احد چیمہ اورفواد حسن فواد کی گرفتاریوں کے بعد بیورو کریسی تقسیم ہوگئی۔
جی این این کے پروگرام”لائیو ودھ شاہد مسعود“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ریاست کا سب سے اہم ستون بیورو کریسی ہوتاہے ، یہ بڑی طاقت ہوتی ہے ، پنجاب میں احد چیمہ اورفواد حسن فواد کی گرفتاریوں کے بعد بیورو کریسی تقسیم ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ جن بیورو کریٹ کوکہا گیا ہو کہ یہ کرپٹ ہیں ، کام نہیں کرتے ، اب ان کو لگا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران پچھلے دس سال رہے تو بیورو کریسی نے ان کے ساتھ ہی کام کرنا ہے ، اب وہ سارے واپس آئے ہیں۔