لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت کے نواحی علاقے خیل تھل کے پہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ 

ڈان نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو بارود سے اڑا لیا جبکہ ایک دہشتگرد فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔ 

فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔