بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو حفاظتی جیکٹس پہنانے کی ویڈیو منظر عام پر
الائی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بٹگرام کے علاقے الائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حفاظتی جیکٹس پہنانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں الائی کے مقام پر ڈولی (چیئر لفٹ) میں پھنسے بچوں کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔
ریسکیو آپریشن میں آرمی کے جوانوں اور مقامی افراد نے حصہ لیا تھا اور تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہنے والا آپریشن اختتام پزیر ہوا تو علاقہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اس آپریشن کے لیے آرمی نے ماہر زپ لائنر علی سواتی اور الیاس کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بڑی مہارت کے ساتھ بچوں کی جانوں کو محفوظ بنایا۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد علی سواتی اور الیاس طلبہ کو جیکٹ پہناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں یہ آواز بھی سنائی دے رہی ہے کہ بچوں کو جیکٹس پہنائے جانے کے بعد سب کو کراس چیک کر لو دوبارہ سے۔
چیئر لفٹ کے اندربچوں کو بیلٹ باندھنے کی ویڈیو بالآخر ملی گئی
— Ihsan Naseem احسان نسیم (@ihsannaseem1) August 24, 2023
اللہ اکبر آپ دیکھ لیں بچیں کس طرح ڈرے ہوئے ہیں ???????? pic.twitter.com/OKtJOXHAzk