انعم تنویر’’لشکارا‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

انعم تنویر’’لشکارا‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف
 انعم تنویر’’لشکارا‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ انعم تنویر ان دنوں ڈائریکٹر کاشف نثار کی ڈرامہ سیریل’’لشکارا‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں اشنا شاہ،صبا فیصل، نورالحسن، صباحمید، محسن عباس حیدر،رشید علی،کنزیٰ ملک،عمران اشرف، احسن زلفی، حسیب خان،احمد عبدالرحمن، عمر ڈار، چائلڈسٹار خالد حسن رومی اور نایاب فائزہ شامل ہیں۔انعم تنویر ڈرامے میں رشید علی اور کنزیٰ ملک کی بیٹی کا کردار کررہی ہیں۔
جنہیں سب سے زیادہ دلچسپی تعلیم میں ہے اور وہ ہر وقت پڑھائی میں مصروف دکھائی دیتی ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی کزن ببلی کو صرف فیشن کا شوق ہے.انعم تنویر نے بتایا کہ’’لشکارا‘‘کی کہانی اور میرا کردار دونوں ہی بہت منفرد اور دلچسپ ہیں جو ناظرین کو ضرور پسند آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انعم تنویر نے بتایا کہ اس سے پہلے میں لاہور میں شاہد ظہور کے ساتھ کام کرچکی ہوں لیکن کاشف نثار کے ساتھ پہلی بار کام کررہی ہوں جو بہترین ڈائریکٹر ہیں.واضح رہے کہ اس سیریل کو سکس سگما پروڈویوس کررہا ہے۔

مزید :

کلچر -