خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، گورنر ہاؤس کو سمری موصول، 28 فروری کو اجلاس متوقع 

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، گورنر ہاؤس کو سمری موصول، 28 فروری کو اجلاس ...
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، گورنر ہاؤس کو سمری موصول، 28 فروری کو اجلاس متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنرہاؤس کو سمری موصول ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو متوقع ہے تاہم سمری کے بعد گورنر خیبرپختونخوا ہی اجلاس بلانے کی تاریخ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سمری رات 8 بجے کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کو موصول ہوئی تاہم اس وقت تک گورنر ہاؤس کا سٹاف جا چکا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اس وقت اسلام آباد میں موجود تھے، آج پشاور پہنچ کر کسی بھی وقت سمری پر دستخط کر دیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 5 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے یو آئی (ف )اور مسلم لیگ (ن) کو 2-2 اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست مل گئی۔