مستونگ میں سڑک پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

مستونگ میں سڑک پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
مستونگ میں سڑک پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ میں سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے اندھا دھند گولیاں برسائیں اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔