اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو سے منسوب کیا جائے :گورنر کے پی کا ارباب اختیار سے مطالبہ

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو سے منسوب کیا جائے :گورنر ...
 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو سے منسوب کیا جائے :گورنر کے پی کا ارباب اختیار سے مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو سے منسوب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔فیصل کریم کنڈی نے خط میں لکھا کہ21 جون 2008ءکو اس وقت کے وزیرِاعظم نے ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا، 17جولائی 2008ءکو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنا محترمہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔گورنر کے پی کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قومی ہیروز کے نام پر ایئر پورٹس موجود ہیں، یہ اقدام شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کر نے کے مترادف ہو گا۔
خط میں گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مطالبے پر درخواست کرتا ہوں متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں۔