پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ ،جھگڑے میں 5کارکن زخمی

پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ ،جھگڑے میں 5کارکن ...
پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ ،جھگڑے میں 5کارکن زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن ہال پر دھاوا بول دیا جس سے 5کارکن زخمی ہو گئے ۔

جیونیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن ہال پر حملہ کردیا اور تو پھوڑ کی ۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث دونوں اطراف کے 5کارکن زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں تین معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا جبکہ دو کارکنوں کا علاج کیا جارہاہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔