پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں کمیٹی کے قیام کے معاملہ: اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں کمیٹی کے قیام کے معاملہ پر اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست خارج کردی ۔
پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں کمیٹی کے قیام کے معاملہ پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ عمران خان کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔جس کے مطابق الیکشن کمیشن غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے بااختیارہے اور الیکشن کمیشن کسی فردیاادارے سے متعلقہ معلومات لینے میں بھی بااختیارہے۔