لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان ...
لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  لودھراں کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 5 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی، ابتدائی میڈیکل میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 100 ایم کے رہائشی شخص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ میری بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی ہے جس سے ہم گزر بسر کرتے ہیں۔ دس روز قبل 12 جولائی کو میری بیوی کو 5 افراد اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور 10 روز تک قید میں رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔درخواست میں کہا گیا کہ میری بیوی 10 روز بعد موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے، خاتون سے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے۔