مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ‘ نوجوان جاں بحق‘ علاقے میں خوف
کوٹ ادو،چوک سرورشہید(تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر)مارٹر گولہ سے قیمتی دھات نکالنے کے لیے مارٹر گولے کو چولہے میں جلانے والا نوجوان موقع پر جانبحق ہوگیا مارٹر گولہ نوجوان کو اس کے رقبہ سے ملا تھا جو آرمی کھدائی رینج کے قریب ہے پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا۔ تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر چک نمبر541/TDA کے رہائشی 25سالہ شادی شدہ نوجوان غلام شبیر ولد نذیراحمد کارنگپورروڈ موضع صادق آباد میں 40 ایکڑ(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)
زرعی رقبہ ہے۔ دو روز قبل وہ رقبہ میں کاشتہ گندم کو پانی لگانے گیا تو اسے اپنے رقبہ میں ایک مارٹر گولہ ملا جو کہ اس نے اور دو روز اسے جیب میں رکھ کر پھرتا رہا۔ اس نے سمجھا یہ کوئی قیمتی شے ہے یا اس میں سے کوئی قیمتی شے نکلے گی اسے اس نے گھر میں آری سے کاٹنے کی بھی کوشش کی۔اور ہتھوڑے سے بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔ گزشتہ روز اس نے اس گولے کو گھر کے چولہے میں ڈال دیا کہ اسے جلا کر اس میں سے قیمتی دھات نکالتا ہوں۔آگ میں پھینکتے ہی مارٹر گولہ دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے اس نوجوان کے چیتھڑے اڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچی اور متوفی کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ گوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے