جنوبی کوریا: معزول وزیر اعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال

جنوبی کوریا: معزول وزیر اعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال
جنوبی کوریا: معزول وزیر اعظم ہان ڈک سو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سئیول (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر دیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک کے قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کیا ہے۔
ہان ڈک سو نے گزشتہ برس دسمبر میں مارشل لاء لگانے کی ناکام کوشش کرنے والے سابق صدر یون سک یول کو معطل کئے جانے کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
بعد ازاں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لئے 2 خصوصی بل پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔
اب جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججوں میں سے 7 نے ہان ڈک سو کے مواخذے کو مسترد کرنے کے لئے ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں ہان ڈک سو کی جانب سے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے صرف 2 ہفتوں کے بعد اپوزیشن نے ان کے مواخذے کا اعلان کیا تو اس وقت سے جنوبی کوریا کی قیادت نائب وزیرِ اعظم چوئی سانگ موک سنبھال رہے تھے۔