پاکستان سٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین،نیب نے اپیلیں واپس لے لیں

پاکستان سٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین،نیب نے اپیلیں واپس لے لیں
پاکستان سٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین،نیب نے اپیلیں واپس لے لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین ہوگیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے پاکستان سٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلوں کی سماعت کی۔ 
نیب نے پاکستان سٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔ عدالت نے اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔ 
سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے پاکستان سٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ چیئرمین سٹیل معین آفتاب، ثمین اصغر اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنس بنائے گئے تھے۔ 2021 میں احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ 
احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5 ریفرنسز میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ ملزمان کی پیروی شوکت حیات جبکہ نیب کی پیروی شہباز سہوترا نے کی تھی۔ معین آفتاب شیخ، ثمین اصغر اور دیگر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔