اماراتی تاجر نے اپنے والدین کے نام پر 2 ارب 67 کروڑ روپے عطیہ کردیئے

اماراتی تاجر نے اپنے والدین کے نام پر 2 ارب 67 کروڑ روپے عطیہ کردیئے
اماراتی تاجر نے اپنے والدین کے نام پر 2 ارب 67 کروڑ روپے عطیہ کردیئے
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک اماراتی کاروباری شخصیت نے  اپنے والدین کیلئے  وقف مہم میں 35 ملین درہم  (تقریباً 2 ارب 67 کروڑ روپے ) کا عطیہ دیا ہے۔  یہ مہم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

یہ مہم والدین، خصوصاً والد کے احترام کے جذبے کے تحت ایک پائیدار وقف فنڈ قائم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد کم خوش قسمت افراد کو علاج اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ "والدین کیلئے وقف" مہم شیخ محمد بن راشد کی اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت پائیدار فلاحی اور انسانی ہمدردی کے منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ اس مہم میں معاشرتی شرکت اور جدید فلاحی پروگراموں کے ذریعے ایسے افراد کی مدد کی جا رہی ہے جو معاشی طور پر کمزور ہیں، تاکہ وہ وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکیں، خاص طور پر صحت کی پائیدار سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اماراتی تاجر کا یہ عطیہ کمیونٹی کی جانب سے اس مہم میں بھرپور شرکت کا حصہ ہے جو لوگوں کو اپنے والدین کے نام پر عطیہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -