190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
 190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔

مزید :

قومی -