وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کا اچانک دورہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صبح سویرے لاہور شہر کا اچانک غیر علانیہ دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ”ستھرا پنجاب“ کے تحت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورمختلف سڑکوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے روڈز پر صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہربنس پور ہ میں کھڑے فیلڈ ہسپتال کاا چانک دورہ کیا اورفیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال میں موجود ادویات کاسٹاک اور معیار بھی چیک کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہربنس پورہ فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں سے بات چیت کی اور مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔