اس ملک سے تیل یا گیس خریدنے والے ملک پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی دھمکی، یہ روس نہیں بلکہ ۔۔۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو وینزویلا سے تیل خریدے گا اس ملک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ وینزویلا امریکہ اور ان آزادیوں کے لیے انتہائی معاندانہ رہا ہے ۔ اس لیے جو بھی ملک وینزویلا سے تیل یا گیس خریدے گا، اسے امریکہ کے ساتھ ہونے والی کسی بھی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔"
سی این این کے مطابق ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ وینزویلا نے جان بوجھ کر اور دھوکہ دہی سے مجرموں کو امریکہ بھیجا ہے، جن میں پرتشدد افراد اور بدنام زمانہ گینگ "ترین دے آراگوا" کے اراکین شامل ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے پہلے سے اعلان کردہ کچھ ٹیرف کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں دوا سازی، گاڑیوں اور لکڑی کی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی شامل تھی۔ یہ ٹیرف 2 اپریل سے نافذ ہونے تھے۔