پیپلزپارٹی کو پنجاب میں زندہ رہنے کیلیے  کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں:گورنر سردار سلیم حیدر خان

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں زندہ رہنے کیلیے  کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں:گورنر ...
 پیپلزپارٹی کو پنجاب میں زندہ رہنے کیلیے  کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں:گورنر سردار سلیم حیدر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمایندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی کے سینئرعہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں زندہ رہنے کے لیے  کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں اپنے بل بوتے پر کھڑے ہوں گے۔  پنجاب میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔ انشا اللہ بلاول بھٹو عوام کی طاقت سے  ملک کے  وزیر اعظم بنیں گے۔ جب سے صدر آصف علی زرداری نے مجھ پر اعتماد کیا ہے تو میری کوشش ہے کہ پارٹی ورکرز کو دل سے لگاؤں اور مقام دوں۔ گورنر ہاؤس کے دروازے نہ صرف پیپلز پارٹی کے ورکرز بلکہ پنجاب کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کے گورنر ہاؤس میں ہوتے ہوئے پارٹی ورکرز اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں۔  دلی خواہش ہے کہ شہیدوں کا وارث ملک کا وزیر اعظم بنے۔انہوں نے کہا کہ اب تک  جتنی افطاریاں گورنر ہاؤس میں کروائی ہیں ان میں حکومت کا ایک روپیہ تک نہیں لگایا۔  

تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، فیصل میر، امتیاز صفدر وڑائچ,چودھری سجاد نذیر, انجم بٹ سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت ، میڈیا نمائندگان،پیپلز پارٹی کے کارکنان اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔