ملک دہشتگردی سمیت مختلف بحرانوں سے گزر رہا ہے،  تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بلاول

ملک دہشتگردی سمیت مختلف بحرانوں سے گزر رہا ہے،  تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ...
ملک دہشتگردی سمیت مختلف بحرانوں سے گزر رہا ہے،  تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمایندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی سمیت مختلف بحرانوں سے گزر رہا ہے۔  تمام جماعتوں کو ملک و قوم کی سلامتی پر اکٹھا ہونا پڑے گا۔ متحد پاکستان ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے اور کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی ایشوز پر ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے عوام اس وقت غربت اور بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونا چاہیے۔اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں۔اگر ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں اپنے تمام تر ذاتی مفادات کو پش پست ڈالنا ہوگا تھی ہم ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں۔

 چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو اس تقریب کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عوام کے اوپر نہیں بلکہ ان کے دلوں پر راج کرنا ہے۔  گورنر پنجاب کی انتھک کوششوں کی وجہ سے لاہور سمیت پورے صوبے میں پیپلز پارٹی اپنے کھوئے ہوئے مقام کو ضرور حاصل کرے گی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کو افطار ڈنر پر مدعو کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبے میں کامیاب و کامران کرنے کے لیے بھر پور طریقے سے کوششیں جاری رکھنی ہیں۔