وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گر گئی،3افراد جاں بحق، 4زخمی

وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گر گئی،3افراد جاں بحق، 4زخمی
وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گر گئی،3افراد جاں بحق، 4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے باعث3سیاح جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر حملہ کردیا : آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق شاردا سے تاﺅ بٹ سیاحوں کو لے کر جانے والی جیپ کیل سیری کے مقام پر دریائے نیلم میں گر گئی ،جس کے باعث ابتدائی اطلاعات تک 3سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں ، تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو تلاش نہیں کیا جا سکا، ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم چوہدری فرید کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی نعشوں کی تلاش جاری ہے ، اور اسسٹنٹ کمشنر شاردہ اور دیگر پولیس افسران جائے حادثہ پر اپنی نگرانی میں لاشوں کی تلاش کروا رہے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید :

نیلم -