بات تو سوچنے والی ہے۔۔۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے قونصل جنرل عباس علی عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اگر دیگر ممالک کے ساتھ بینکاری روابط بڑھا سکتا ہے تو ایران کے ساتھ بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔ کراچی چیمبر کے تاجروں کی جانب سے ایرانی قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی الوداعی تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے ساتھ بھی بینکاری تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔عباس علی عبداللہ نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت تعاون بڑھانے کی حامی ہے لیکن تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے عمل درآمد سست روی کا شکار ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے باعث پاک ایران باہمی تجارت متاثر ہورہی ہے۔