نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر معروف یونیورسٹی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن معطل

نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر معروف یونیورسٹی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن معطل
نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر معروف یونیورسٹی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن معطل
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ویب ڈیسک) نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کو معطل کردیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ویڈیوکی تصدیق ہونے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید پیر بلال شاہ کی نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر انہیں فوری طور پرعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کے احاطے میں پیش نہیں آیا ہے ، تاہم ویڈیو کی تصدیق پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔