ڈی آئی خان میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ

ڈی آئی خان میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر ایس پی صدر خالد عثمان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دھماکے میں پولیس افسر اور اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر خالد عثمان خٹک کی گاڑی پر دھماکہ کلاچی میں ہوا جب وہ ڈیوٹی پر مامور تھے اور اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے دھماکے میں ایس پی خالد عثمان اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔