وقف املاک کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر کا تبادلہ

وقف املاک کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر فضل ربی کوفوری طور پر ہیڈ کوارٹر لاہور سے تبادلہ کرکے گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال تعینات کر دیا گیاہے۔ بورڈ کی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد نے چیئرمین بورڈ کی منظو ری کے بعد ان کی تقرری کا آفس آڈر جا ری کر دیا۔جبکہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر متروکہ وقف املاک بورڈ سکول اور کالجز امجد الطاف اعوان کو ہیڈ کوارٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

گئے ہیں۔اس کے علاوہ لوئر ڈویژن کلرک ظہیر عباس کا تبادلہ بہاولپور سے کراچی آفس کردیا گیا ہے۔تینوں ملازمین کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔