ماہ صیام میں مسلمانوں کو عبادات کا خاص اہتمام کرنا چاہیے،گل مرزا

ماہ صیام میں مسلمانوں کو عبادات کا خاص اہتمام کرنا چاہیے،گل مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ تمام اہل اسلام کو ماہ رمضان کی بابرکت سعاعتیں مبارک ہوں،اس مہینے میں مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مبارک میں ایسے انداز میں عبادت کو فرض کے طور پر متعین فرما دیا گیا ہے کہ انسان اس عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات و حوائج میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اور عین اسی خاص طریقہ عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے۔

، ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو روزہ کہا جاتا ہے، جسے اس ماہ میں فرض فرمادیا گیا ہے، روزہ ایک عجیب عبادت ہے کہ انسان روزہ رکھ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے روزہ رکھ کر صنعت و حرفت تجارت و زیارت ہرکام بخوبی احسن کرسکتا ہے اور پھر بڑی بات یہ کہ ان کاموں میں مشغول ہونے کے وقت بھی روزہ کی عبادت روزہ دار سے بے تکلف خودبخود صادر ہوتی رہتی ہے اور اس کو عبادت میں مشغولی کا ثواب ملتا رہتا ہے۔تمام مسلمان ماہ رمضان میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔