یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی یوٹیلٹی سٹورز کا بندہوناافسوسناک ہے۔عام آدمی پہلے ہی غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے سٹورز بند کردیے ہیں۔ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کی بندش سے کروڑوں شہری سستی اشیاء سے محروم ہونگے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات فی الفوری تسلیم کیے جائیں اور ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں۔