لاک ڈاؤن میں نرمی،سب رجسٹرار دفاترکو کھو ل دیا گیا
لاہور اپنے نمائندے سے)لاک ڈاؤن میں نرمی کے 30 روز کے بعد سب رجسٹرار دفاتر کو کھول دیا گیا۔ تمام سب رجسٹرار دفاتر اور رجسٹریشن برانچز سلیکٹڈ سٹاف کے ساتھ آفس میں موجود رہیں گے، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی رجسٹریشن برانچوں کے تمام سب رجسٹرار دفاتر حفاظتی تدابیر اپنانے کے بعد کھولے گئے ہیں، تمام سب رجسٹرار دفاتر 24 مارچ سے لیکر 23 اپریل تک بندکئے گئے،تمام سب رجسٹرار اپنے دفاتر کے داخلی راستوں پر آفیشل نمبرز آویزاں کریں گے سیل پرچیز ٹرانسفر ڈیڈ کے حصول کیلئے سائلین آویزاں نمبر کے ذریعے ٹائم لینے کے بعد آئیں گے، سب رجسٹرار دفاتر میں آنیوالے سائلین کو ماسک، گلوز پہننا ضروری ہے۔