شہباز شریف فیملی اثاثے منجمد کیس،حتمی بحث کیلئے 4مئی کووکلاطلب

شہباز شریف فیملی اثاثے منجمد کیس،حتمی بحث کیلئے 4مئی کووکلاطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمدکرنے کے کیس میں احتساب عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لئے 4مئی کوطلب کرلیاہے، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے میاں شہباز شریف فیملیز کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی،نیب کی جانب سے پراسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزارکا موقف ہے کہ نیب حکام نے حقائق کے برعکس میری فیملیز کے اثاثہ جات منجمد کئے،انوسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئے جاسکتے۔

مزید :

علاقائی -