اچھرہ،قتل کے مقدمہ میں 14سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن کا خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے قتل کے مقدمے میں 14سال سے مطلوب اشتہاری ملزم ندیم عرف ناجی گرفتارکر لیا۔اشتہاری ملزم ندیم عرف ناجی نے2006میں 45سالہ رکشہ ڈرائیور اظہر علی کو قتل کر دیا تھا اوراوکاڑہ میں روپوش تھا۔انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم اشرف مسیح کو گرفتارکیا۔
اشتہاری ملزم اشرف مسیح نے شہری شہزاد احمدکے ساتھ گن پوائنٹ پرڈکیتی کی واردات کی تھی۔