وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب

    وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا، جس میں ملک کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو ہوگا، جس میں اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈیپر غور کیا جائے گا۔کابینہ کو ملک کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، کوروناسے متاثرہ صحافیوں کیلئے گرانٹ اور مالی معاہدوں کی نیٹنگ کے بل2020 کی منظوری دے گی۔کریڈٹ بیوروایکٹ 2015 کے سیکشن 11 کے تحت نوٹیفکیشن، سوئی ناردرن،پی پی ایل کے بورڈ، پی ایم ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل بورڈز کی آسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔وفاقی کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -