بجلی بلوں پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی تا حکم ثانی روکنے کا حکم،سٹیل ملوں کی درخواستیں فیصلے کے لئے کمشنر ان لینڈ ریونیوکو ارسال

  بجلی بلوں پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی تا حکم ثانی روکنے کا حکم،سٹیل ملوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں سے اضافی سیلزٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روکتے ہوئے معاملہ فیصلے کے لئے کمشنر ان لینڈ ریونیوکو بھجوادیا،عدالت نے قراردیاہے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیوکے فیصلے تک حکم امتناعی برقراررہے گا،مس جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ حکم حاجی صدیق سٹیل فرنس سمیت دیگرکی درخواستوں پرجاری کیاہے،رخواست گزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ٹیکس گزار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ اور اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کررہے ہیں، ایف بی آر کے پاس بجلی کے بلوں میں اضافی سیلزٹیکس کے نفاذ اور وصولی کا اختیار نہیں، استدعا ہے کی کہ بجلی کے بلوں سے اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے۔
بجلی بل

مزید :

صفحہ آخر -