کرپشن، اقرباء پروری اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا: سرا ج الحق

    کرپشن، اقرباء پروری اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا: سرا ج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اقرباء پروری،بدعنوانی اورمہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمزورطبقات کا براحال ہے۔ بلوچستان میں غربت اوربے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے گفتگومیں کیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت چھوٹے دکانداروں،تاجروں،نجی سکولز،نجی ملازمت کرنے والوں،کسانوں کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرے اوربلوچستان کے عوام کے گھریلوبجلی گیس بل چھ ماہ معاف کیا جائے۔اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے صوبہ بھر میں ڈیڑھ کروڑمالیت سے زیادہ کا راشن تقسیم کیا۔فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں،ڈاکٹرز،پولیس وقیدیوں میں سیفٹی کٹس ماسک تقسیم کیے۔مساجد،اقلیتوں کے عبادت خانو ں،ہسپتالوں،تھانوں میں جراثیم کش سپرے کیے جارہے ہیں یہ سرگرمیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی رمضان المبارک میں ہر غریب اور مستحق کے گھر راشن پہنچانے کی کوشش کرے گی۔اللہ کی نعمتوں سے مالا مال مخیر حضرات،تاجر برادری کو اپنے اردگرد ناداروں،مساکین،یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنی چاہئے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -