آئین کے آرٹیکل 27 کی شق 1 میں ترمیم کا معاملہ،5 رکنی کمیٹی قائم

آئین کے آرٹیکل 27 کی شق 1 میں ترمیم کا معاملہ،5 رکنی کمیٹی قائم

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آئین کے آرٹیکل 27 کی شق 1 میں ترمیم کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 27 کی شق 1 میں ترمیم کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیا۔کمیٹی میں مشیرپارلیمانی امور بابراعوان، معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بھی شامل ہیں۔کمیٹی آئین آرٹیکل 27 کی شق 1 میں ترمیم کے فوائد اور نقصانات کاجائزہ لے گی اور اپنی سفارشات تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بطورسیکرٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آئین کاآرٹیکل 27 ملازمتوں میں امتیازی سلوک کیخلاف تحفظ سے متعلق ہے۔

آئین

مزید :

صفحہ آخر -