پشاور میں کرفیو اور فوج بلانے کا کوئی پلان نہیں ، حالات کنٹرول میں ہیں: اجمل وزیر

  پشاور میں کرفیو اور فوج بلانے کا کوئی پلان نہیں ، حالات کنٹرول میں ہیں: اجمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پشاور میں کرفیو لگانے اور فوج بلانے کا کوئی پلان نہیں، حالات کنٹرول میں ہیں۔میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں بھی ضرورت پڑی ان کی خدمات لی جائینگی۔ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام اور قرنطینہ مراکز میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک صوبے میں 13 ارب روپے 11 لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1541 ہوگئی ہے۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں، جس سے اموات کی کل تعداد 85 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ایک دن میں 41 کورونا مریض صحت یاب ہوئے،جس کے بعد صوبے میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 455 ہو گئی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان اور عرب ممالک سے ا?ئے ہوئے پاکستانیوں کو مختلف مراکز میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں ان کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد 1000 تک بڑھا دی گئی ہے، اسے آنے والے دنوں میں مزید بڑھا جائیگا، کورونا کو شکست دینے کے لئے سماجی دوری اور طبی ماہرین کی مشوروں پر عمل کرنا ہوگا۔
اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -