کورونا سے ابتک 124ڈاکٹر، 39نرسیں اور 90ہیلتھ ورکر متاثر ہوئے، نیشنل ایمر جنس آپریشن سینٹر

کورونا سے ابتک 124ڈاکٹر، 39نرسیں اور 90ہیلتھ ورکر متاثر ہوئے، نیشنل ایمر جنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کم از کم 253 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اور میڈیکل ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے ایک رپورٹ میں 22 اپریل تک کے اعداد و شمار کے بارے میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس 124 ڈاکٹرز، 39نرسز اور 90 ہیلتھ ورکرز کو متاثر کرچکا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ان افراد میں سے 92ایسے ہیں جو آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 125ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 33ایسے بھی ہیں جو صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں اب تک 83میڈیکل ورکرز اس وائرس سے متاثر ہوئے،53ڈاکٹر، 12نرسز اور 18 ہیلتھ ورکرز،سندھ میں 56 میڈیکل ورکرز متاثرہوئے،ان میں 19 ڈاکٹر، 15نرسز اور 22 ہیلتھ کیئر پرووائڈرز،خیبرپختونخوا میں 30 میڈیکل ورکرز متاثر ہیں جس میں 14 ڈاکٹر، 4نرسز اور 12ہیلتھ ورکر شامل ہیں۔ بلوچستان میں 32میڈیکل ورکر متاثر ہوئے،24ڈاکٹر اور ایک نرس،7ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں 31میڈیکل ورکرز متاثر ہوئے، 12ڈاکٹر، 7نرسیں اور 12 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں ہیں۔آزاد جموں کشمیر میں 4میڈیکل ورکر اب تک متاثر ہوئے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر اور 3ہیلتھ ورکر شامل ہیں۔ جبکہ یہ چاروں افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -