بھارت نے کورونا وبا ء کے تناظر میں کشمیری عوام پر مظالم بڑھا دیئے: سردار مسعود خان

  بھارت نے کورونا وبا ء کے تناظر میں کشمیری عوام پر مظالم بڑھا دیئے: سردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کوروناوائرس کی وبا کے تناظر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم مزید بڑھا د یئے ہیں، اس لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جموں و کشمیر میں کی جانے والی نسل کشی پر فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے مریضوں کو طبی سہولتیں نہیں فراہم کی جارہی ہیں،مقبوضہ وادی میں کوئی وینٹی لیٹر، حفاظتی سامان اورماسک نہیں ہیں جبکہ وہاں کے ہسپتالوں اور دواخانوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت اور نوجوانوں کو حراستی مراکز میں رکھا جارہا ہے، جہاں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے کاخدشہ ہے۔ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدرآزادجموں وکشمیرنے کہا کہ جہاں دنیا کوروناوائرس کیخلاف برسرپیکار ہے،یہ ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے اہم سوال کے طور پر عالمی ایجنڈے پر برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جموں و کشمیر میں کی جانے والی نسل کشی پر فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہیے۔ آزاد کشمیر کے صدر نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ سال پانچ اگست سے مکمل محاصرہ ہے۔
سردار مسعود خان

مزید :

صفحہ آخر -