سندھ میں 274نئے کیس سامنے آئے ہیں،مرتضی وہاب

  سندھ میں 274نئے کیس سامنے آئے ہیں،مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 274 کیسز سامنے آئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے صبح آٹھ بجے تک کے اعداد و شمار بتائے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار 561 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ صوبے میں کل 35 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 3 ہزار 945 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 42 افراد مزید صحیتاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 772 افراد اب تک صحیتاب ہوچکے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔