مشکل کی گھڑی میں غریبوں‘ مستحق افراد کی مالی امداد انتہائی ضروری‘ بابر زمان
رحیم یار خان(بیورورپورٹ)شیعہ سپریم کونسل پنجاب کے مرکزی صدربابرزمان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں امت مسلمہ کروناوائرس کے خاتمے کے لیے دعاکریں، کاروباری بندشوں سے مشکلات کاشکارمفلوک الحال غریب انسانیت کوغذائی (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
قلت سے بچانے کے لیے اپناکرداراداکیاجائے، مصیبت کی اس گھڑی میں تمام صاحب ثروت انسان آگے بڑھیں اوراللہ کے دیئے ہوئے مال سے خرچ کریں اورانسانیت کے لیے آسانیاں پیداکی جائیں تاکہ یہ غم اوردکھ کی فضاء ٹل جائے، ان خیالات کااظہارانہوں نے کروناوائرس کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں بے روزگارہونے والے افرادمیں رمضان راشن بیگ تقسیم کرنے کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ بابرزمان نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شیعہ سپریم کونسل پنجاب کے پلیٹ فارم سے مستحق افرادمیں رمضان راشن بیگ تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ مستحق افراد وباء کے باعث اپنے گھروں میں رہ کراپنے گھروالوں کے ساتھ روزے رکھ سکیں، انہوں نے کہاکہ شیعہ سپریم کونسل کی جانب سے تمام شیعہ، سنی اوراقلیتوں کوبھی راشن گھرگھربلاتفریق تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی بھی کچھ مشکلات میں کمی آسکے، بابرزمان نے کہاکہ مستحق افرادکی پریشانی کوکم کرنے کے لیے شیعہ سپریم کونسل کی جانب سے مستحق افرادکی مددکے لیے کال جاری کی تھی جس پرضلع بھرکے شیعہ سنی مخیرحضرات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیااوراپنی مددآپ کے تحت ہم نے 500سے زائدمستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، انہوں نے کہاکہ اس نیک کام کے چارمرحلے مکمل ہوچکے ہیں اورمستحقین میں راشن تقسیم کاسلسلہ ماہ رمضان میں بھی جاری رہے گا، اس موقع پرجنرل سیکرٹری مرتضیٰ حیدرودیگرموجودتھے۔
بابر زمان